06:27 , 27 جولائی 2025
Watch Live

نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک، فالج کا خطرہ بڑھنے کی اصل وجہ کیا؟

دنیا بھر میں موٹاپا ایک وبا کی طرح پھیل رہا ہے، جس کے نتیجے میں نوجوان افراد میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

امریکی تحقیق کے مطابق، 65 سال سے کم عمر مردوں اور 50 سال سے کم عمر خواتین میں موٹاپے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ 10 سال میں 25 سے 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں 1 لاکھ 9 ہزار خواتین اور 27 ہزار 239 مردوں کا ڈیٹا شامل کیا گیا، جن میں سے 12 ہزار سے زائد ہارٹ اٹیک اور فالج کے کیسز سامنے آئے۔ تاہم، 50 سال سے زائد عمر کی خواتین اور 65 سال سے زائد عمر کے مردوں میں یہ خطرہ زیادہ نہیں تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ جسمانی وزن کو جلد کنٹرول کرنے سے ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر امراض قلب کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ موٹاپا ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، اور کینسر جیسے امراض کا سبب بنتا ہے، اور اس تحقیق نے یہ ثابت کیا کہ جسمانی وزن کو کنٹرول رکھ کر ہم جان لیوا بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION